Sunday, June 8, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد اور نل بھی جم گئے ، 22جنوری سے بارشوں اور برفباری کا امکان

Gadyal Desk by Gadyal Desk
19/01/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

سرینگر ;223;19جنوری ;223; سی این آئی شبانہ درجہ حرارت میں محض ایک دن بہتری کے بعد ایک مرتبہ پھر دن میں کھلی دھوپ نکلنے اور رات کو آسمان صاف رہنے کے باعث وادی میں ٹھٹھراتی سردیوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔ وادی میں سردی کی شدت بدستور قائم ہے اور گذشتہ رات کے دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7;46;0ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیاجبکہ شوپیان منفی 10;46;3ڈگری کے ساتھ بدستور سرد ترین علاقہ رہا ۔ منگل کو پھر سے ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد ہیں اور نل بھی جم گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ 21 جنوری تک موسم خشک رہے گا اور22سے 24جنوری تک بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے ساتھ درمیانہ درجہ کی برف باری ہونے کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ جموں کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہواءوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترےن سردی کے لپےٹ مےں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتاےا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدےد سردی کی لپےٹ مےں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ادی کشمیر میں سردی کی شدت بدستور قائم ہے اور گذشتہ رات کے دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7;46;0ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے منگل کو بتایا کہ وادی بھر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ شوپیان وادی میں سرد ترین علاقہ رہا جبکہ شبانہ درجہ حررات منفی 10;46;3ڈگری اس کے علاوہ اونتی پورہ میں منفی 9;46;4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کئی دنوں بعد شبانہ درجہ حرارت میں کچھ حد تک بہتری آئی تھی تاہم آج پھر سے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ ہوئی ۔ ادھر سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی اندرونی سڑکوں کے دونوں اطراف پر بھاری مقدار میں جمع برف جم جانے کی وجہ سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گھروں کے اندر ٹیوب ویل اور نل جم جانے کی وجہ سے بھی لوگوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس بات کی پیش گوئی کی ہے کہ21 جنوری تک موسم خشک رہے گا اور22سے 24جنوری تک بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے ساتھ درمیانہ درجہ کی برف باری ہونے کا امکان ہے ۔ اس دوران گزشتہ رات بھر شدید سردی ہونے کے ساتھ منگل کی صبح بھی سرینگر سمیت پوری وادی میں شدت کی سردی محسوس کی جارہی ہے ۔ شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے باعث مسلسل چھٹے وز بھی جھیل ڈل کی اوپری سطح پوری طرح سے منجمد رہی ۔ صبح کے وقت چلنے والی یخ بستہ ہواؤں اور شدت کی سردی کی لہر برقرار رہنے کے باعث صبح کے وقت زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں ۔ درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے نتیجے میں نل اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی پانی جم گیا ہے جس وجہ سے اب گھروں کے اندر بھی پانی دستیاب نہیں ہو رہا ہے اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔

لاوئے پورہ جھڑپ : آئی جی پی کشمیر کے بیان کے بعد دونوں مہلوک نوجوانوں کے افراد خانہ کی فریاد

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

بیٹے کی نعش فراہم کی جائے ،جو قبر کھودی ہے رات کی تاریکی میں اُسی میں سپرد خاک کروں گا ;223; مشتاق احمد

’’اگر ہمارے بچے جنگجو ثابت ہوئے تو ہم خاموش رہیں گے اور کبھی نعشوں کا مطالبہ نہیں کریگے ‘‘;223; لواحقین

سرینگر ;223;19جنوری ;223; سی این آئی لاوئے پورہ سرینگر جھڑپ سے متعلق آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اہل خانوں نے کہا کہ ’’ا

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Ministry of Road Transport and Highways notifies rules for facilitating MOUs with neighbouring countries on movement of passenger and goods vehicles

Next Post

Jammu and Kashmir Public Sector Employees and Workers

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post

Jammu and Kashmir Public Sector Employees and Workers

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.