بارہمولہ;223;19;241;جنوری 2021 ء;247;
جموں وکشمیر یوٹی انتظامیہ میں شفافیت اور جواب دہی کے ماحول اور مستحکم بنانے کے اعادے کو دہراتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے عوامی خدمات فراہم کرنے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اپنی تمام تر کوششیں بروئے لائیں تاکہ ضروری خدمات سے متعلق عوامی شکایات کو معیاد بند طریقے پر ازالہ کیا جاسکے ۔
مشیر نے اِن باتوں کا اِظہار آج ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں ایک میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیا ۔ اُنہوں نے ضلع میں ہاتھ میں لئے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں ، کاموں کے علاوہ برف باری کے بعد کے منظر نامے کا بھی جائزہ لیا ۔
بجلی کی فراہمی ، پینے کے پانی کی دستیابی ، برف کلیئرنس وغیرہ جیسے متعدد ضروری خدمات کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ عوام کے حامل اہمیت کے اِن تمام معاملات پر مناسب غور کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام دستیاب وسائل کو موَثر اور نتیجہ خیز انداز میں متحرک کیا جائے گا ۔ انہوں نے عوام کی زیادہ سے زیادہ سہولیت کے لئے محکمہ بجلی کے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ شیڈول اَوقات کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور شیڈول ٹائم پر سختی سے پابندی کریں ۔ اُنہوں نے ایک قابل عمل میکانزم کی بھی ہدایت دی تاکہ بارہمولہ میں موسم سرما کی سیاحت کو فروغ اور ترقی دی جا سکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں اس شعبے کی بے پناہ صلاحیت اور امکانات موجود ہیں ۔
کووِڈ ۔ 19 ٹیکہ کاری پروگرام کا ایک مختصر جائزہ لیتے ہوئے مشیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں میں ضروری بیداری پیداکریں تاکہ ویکسین کے بارے میں پیدا ہونے والی مختلف غلط فہمیوں اور خدشات کو ختم کیا جاسکے ۔ انہوں نے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ تمام مطلوبہ ایس او پیز پر من و عن عمل کریں کیوں کہ وَبائی مرض کا چیلنج اب بھی ختم نہیں ہوا ہے ۔
دریں اثنا ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ ضلع کی مختلف شعبوں میں حاصل پیش رفت اورکارکردگی کو پیش کیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ وہ تمام ضروری خدمات بروقت بحال کردی گئیں جو برف باری کی وجہ سے متاثر ہوئیں تھی ۔
بعد میں متعدد وفود نے مشیر سے ملاقات کی جنہوں نے ترقیاتی خدشات سے متعلق ان کے مطالبات اور شکایات کے بارے میں مشیر کو آگاہ کیا ۔
آل ٹرائبلز کاڈی نیشن کمیٹی کے ایک وفد نے تمام اہل علاقوں میں جنگلات کے حقوق ایکٹ کے موَثر عمل آوری کا مطالبہ کیا ۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ ایکٹ کے تحت جنگلات کے حقوق کے دعوے کی تاریخ میں توسیع کی جانی چاہئے کیوں کہ ایسے علاقوں میں موسم کی خراب صورتحال ہے ۔
دیگر وفود جنہوں نے اپنی شکایات اور مطالبات مشیر موصوف کو گوش گزار کئے ان میں سوپور کوآرڈی نیشن کمیٹی ، ٹریڈرس فیڈریشن بارہمولہ اور رفیع آباد کے علاقے سے آئے ہوئے ایک وفد شامل ہیں ۔
مشیر نے وفود کو بغور سنا اور یقین دِلایا کہ مقررہ وقت کے اندر تمام جائزمطالبات کا ازالہ کیا جائے گا ۔
اس موقعہ پر ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ ، چیف انجینئر کے پی ڈی سی ایل ، ایس ایس پی بارہمولہ عبد القیوم ، ایس ڈی ایمز ، مختلف محکموں کے سربراہان ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے انجینئرس ، ضلع اور سیکٹورل اَفسران سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔
نمبر4061
حکومت جموں و کشمیر محکمہ اطلاعات
ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر کا جی این شیداکے اِنتقال پراِظہار تعزیت
جموں ;223;19;241;جنوری 2021 ء;247;
ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے محکمہ کے اَفسران اور ملازمین کے ساتھ آج معروف صحافی اور ’وادی کی آواز‘ کے چیف ایڈیٹر غلام نبی شیداکے انتقال پر اِظہارِ تعزیت کی جو گزشتہ رات مختلف علالت کے بعد اِنتقال کر گئے ۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر کی صدارت میں یہاں میڈیا کمپلیکس میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی پی آر کے تمام ملازمین نے شرکت کی ۔ شرکا نے جی این شیدا کے اِنتقال پر گہرے رنج و غم کا اِظہار کیا ۔
تعزیتی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیّدسحرش اَصغرنے اَپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران جی این شیدا کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اُن کی وفات معاشرے کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے کیوں کہ اُنہوں نے اَپنے صحافتی کام کے ذریعہ مقامی عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے میں نمایاں کردار اَدا کیا ۔
ڈاکٹر سحرش نے کہاکہ شیدا صاحب ایک قابل صحافی اوراعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مالک تھے جنہوں نے اَپنی پوری زندگی عوام کی بھلائی کے لئے وقف کردی ۔
ڈاکٹر سیّدسحرش اَصغر نے سوگوارکنبے سے دلّی ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون اور غمزدہ کنبے کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی ۔
نمبر4062