سرینگر 17 جنوری // اونتی پورہ پولیس نے منشیات کے خلاف آپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ علاقے میں منشیات فروش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا۔
اونتی پورہ پولیس نے کیگام علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک لیا جس کی شناخت بلال احمد خان ساکن ما چھا مہ ترال کے نام سے ہے۔ دوران چیکنگ، اس کے قبضے سے 4.40 کلو گرام بھنگ برآمد کر لی۔ اسے گرفتار کرکے تھانہ اونتی پورہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 13/2021 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more